
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونا مزید 1500 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 372 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 15 ڈالر گھٹ کر 4083 ڈالر پر آگئی۔









