سرکاری گھروں کے کرائے کون ہڑپ کر گیا؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

0
36
سرکاری گھروں کے کرائے کون ہڑپ کر گیا؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم 7 ہزار 973 وفاقی ملازمین کی جانب سے کرایوں کی عدم ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 5 ہزار 317 ملازمین کرایوں کی ادائیگی میں نادہندہ ہیں، جو مجموعی تعداد کا 74.26 فیصد بنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 2 ہزار 169، لاہور میں 404، پشاور میں 57 جبکہ کوئٹہ میں 26 وفاقی ملازمین نے سرکاری رہائش گاہوں کے کرائے ادا نہیں کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آفس نے کرایوں کی عدم ادائیگی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نادہندہ ملازمین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں واجبات ادا نہ کرنے والے ملازمین کی سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا سکتی ہے۔

Leave a reply