پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

0
37
پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 23 اکتوبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 379 روپے 31 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 11 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 23 اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a reply