کرک میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد مارے گئے

0
37
کرک میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد مارے گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 دہشت گرد مارے گئے۔

تھانہ خرم کی حدود کرک کے بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے بہادر خیل چارپارہ میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے چارپیرا روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی جس کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ آج دوپہر 12 بجے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی بانڈہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل یونٹ، ڈرون ٹیم، ریسکیو 15 اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران چارپیرہ میں مبینہ دہشت گرد کمانڈر قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ڈی ایس پی عمران الدین خان سمیت 4 پولیس اہلکار شہید جب کہ پولیسدہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایس پی آپریشنز، ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور متعلقہ پولیس افسران آپریشن میں مصروف ہیں اور علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply