پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے

0
28
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply