بھارتی آئی ٹی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں

0
53
بھارتی آئی ٹی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی کارکنوں کی بھرتیوں سے متعلق امیگریشن پالیسی سخت کرتے ہوئے مائیکروسافٹ سمیت متعدد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانے پر لے لیا ہے۔ متاثرہ کمپنیوں میں انفوسس، ٹاٹا، وِپرو اور ایچ سی ایل سمیت بھارتی آئی ٹی ادارے بھی شامل ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے الزام عائد کیا کہ بعض کمپنیاں ایچ ون بی ویزا اور گرین کارڈ پروگراموں سے فائدہ اٹھا کر امریکی کارکنوں کے بجائے غیر ملکی ملازمین کو ترجیح دے رہی ہیں۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کی بیشتر ویزا درخواستیں پہلے سے ملازمت کرنے والے افراد کی تجدید یا امیگریشن حیثیت میں تبدیلی سے متعلق تھیں۔

ادھر امریکی حکام کی جانب سے بین الاقوامی طلبہ کے لیے کام کرنے کی اجازت سے متعلق پروگرام پر بھی نئی فیس عائد کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے غیر ملکی ماہرین، بھارتی آئی ٹی کمپنیوں اور امریکی ٹیکنالوجی شعبے میں بھرتیوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply