
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی نامزدگی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ارکان کی تقرری کی دو سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے نئے ارکان کی نامزدگی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان کی نئی نامزدگیاں معمول کی آئینی و انتظامی کارروائی کا حصہ ہیں۔








