پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا

0
15
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں کمی کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 88 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply