
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی تھی۔









