وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

0
17
وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کا 13 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم منگل کو لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کی خصوصی پرواز بیلاروس اور قازقستان کے فضائی راستے سے تقریباً ساڑھے آٹھ گھنٹے کے سفر کے بعد اسلام آباد پہنچی۔

شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوران پانچ روز امریکا جبکہ نو روز لندن میں قیام کیا۔ دورے کا اہم مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر ملاقاتیں بھی کیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

Leave a reply