
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ وزیر آباد کے علاقے میں تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔









