پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز میں 12 ہزار 800 روپے کمی

0
18
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز میں 12 ہزار 800 روپے کمی

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے کا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 10 ہزار 973 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے پر آ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا تعلق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کے نرخ گرنے سے ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 128 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 578 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں پر بین الاقوامی معاشی حالات، تیل کی قیمتوں اور امریکا کی شرح سود سے متعلق توقعات سمیت مختلف عوامل اثرانداز ہوتے ہیں۔

Leave a reply