
نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بنگلادیش کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کا جائزہ لیتے ہوئے تجارت، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینیکے عزم کااظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر بنگلادیش کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی عالمی فورمز پر باہمی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔









