پاک افغان سرحد پر ڈرونز کی مبینہ دراندازی، 8 ڈرونز تباہ

0
23
پاک افغان سرحد پر ڈرونز کی مبینہ دراندازی، 8 ڈرونز تباہ

اسلام آباد: سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں مبینہ ڈرون دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ فضائی دفاعی نظام نے 8 ڈرونز کو نشانہ بنا کر گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز بدھ کی صبح افغان سرحد کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف بھیجے گئے تھے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈرونز کو بروقت شناخت کرنے کے بعد کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چار ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ مزید چار ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقے میں گرائے گئے۔ ڈرونز کے ملبے کو تحویل میں لے کر مزید جانچ کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے اس واقعے کو سرحد پار سے ہونے والی مبینہ معاونت سے جوڑا ہے، تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ رات کرم سیکٹر میں افغان سرحد کے قریب مبینہ طور پر افغان طالبان کے مورچوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

Leave a reply