ٹرمپ کا شہباز شریف کے لیے نیا تعریفی لقب

0
15
ٹرمپ کا شہباز شریف کے لیے نیا تعریفی لقب

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے ایک نیا تعریفی لقب استعمال کرتے ہوئے انہیں ’’فنٹاسٹک وزیراعظم‘‘ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے یہ الفاظ استعمال کیے۔ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کے لیے اس نوعیت کے تعریفی الفاظ پاک امریکا تعلقات کے تناظر میں بھی قابلِ ذکر قرار دیے جا رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بھی ’’فیورٹ فیلڈ مارشل‘‘ کا لقب استعمال کر چکے ہیں۔

یوں حالیہ عرصے میں امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے استعمال کیے گئے خصوصی القابات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

Leave a reply