وائٹ ہاؤس کا نیا اقدام، ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے نشریات شروع

0
11
وائٹ ہاؤس کا نیا اقدام، ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے نشریات شروع

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے ایک نیا ڈیجیٹل چینل متعارف کرا دیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، بیانات اور انتظامیہ سے متعلق اہم ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق چینل پر مواد مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور ناظرین کو 24 گھنٹے نشریات دستیاب ہوں گی۔ یہ مواد یوٹیوب کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس اور بعض بڑے امریکی میڈیا اداروں کے درمیان کوریج سے متعلق اختلافات جاری ہیں۔ حالیہ دنوں میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بعض میڈیا نمائندوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی محدود کیے جانے کے بعد میڈیا اداروں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

نئے چینل کے ذریعے وائٹ ہاؤس اپنی انتظامیہ کی سرگرمیوں اور صدر کی تقاریر براہِ راست عوام تک پہنچانے کا ایک اضافی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

Leave a reply