کراچی: مسجد کے باہر نمازی کا روپ دھار کر گاڑیاں چرانے والا ملزم گرفتار

0
0
کراچی: مسجد کے باہر نمازی کا روپ دھار کر گاڑیاں چرانے والا ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس نے مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے 57 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انصاف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر طویل عرصے سے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس نے پہلی واردات سال 2000 میں کی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم کراچی سے چوری کی گئی گاڑیاں بلوچستان اور کوئٹہ منتقل کرکے وہاں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل گلشن اقبال میں ایک مسجد کے باہر بھی ملزم کو گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا تقریباً 23 سال پرانا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے جبکہ وہ 15 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ مزید تفتیش کے ذریعے اس سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply