
ملک میں سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 258 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر پر آگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔









