چترال میں پیراگلائیڈنگ حادثہ، معروف غوطہ خور آصف محمود جاں بحق

0
5
چترال میں پیراگلائیڈنگ حادثہ، معروف غوطہ خور آصف محمود جاں بحق

چترال: چترال کے علاقے بونی میں پیراگلائیڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں معروف پیراگلائیڈر اور غوطہ خور آصف محمود جاں بحق ہوگئے۔
اہلخانہ نے آصف محمود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز بونی میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث ریسکیو اور تلاش کا عمل مشکلات کا شکار رہا۔ آصف محمود کی تلاش گزشتہ روز سے جاری تھی، تاہم آج ان کی لاش تلاش کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق آصف محمود کا تعلق خان پور کے علاقے سورج گلی سے تھا۔

Leave a reply