سعودی عرب پر حوثی حملوں کی وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

0
0
سعودی عرب پر حوثی حملوں کی وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

حوثی گروپ کی جانب سے سعودی شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں شہریوں اور اقتصادی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان سے خطے کے امن و استحکام کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply