ترکیہ کے دفاعی اخراجات میں آئندہ 3 برس کے لیے 229 فیصد اضافہ

0
39
ترکیہ کے دفاعی اخراجات میں آئندہ 3 برس کے لیے 229 فیصد اضافہ

انقرہ: ترکیہ نے 2027 سے 2029 تک کے نئے درمیانی مدتی معاشی پروگرام میں دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ترک نائب صدر جودت یلماز نے تین سالہ معاشی منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دفاعی شعبے میں ملکی ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کے مطابق اس مقصد کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جودت یلماز کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے معاشی، تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، جن کے اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ترکیہ اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں میں بھی توسیع کر رہا ہے۔ ترک بحریہ کے مطابق ملک کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز MUGEM 27 ستمبر 2027 کو سمندر میں اتارنے کا منصوبہ ہے۔

ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجومن اوغلو کے مطابق جہاز کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔ MUGEM کو اس انداز میں تیار کیا جا رہا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ کے فضائی طیاروں کے ساتھ ساتھ بغیر پائلٹ کی بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

ترک حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے ترکیہ جدید بغیر پائلٹ نظاموں کو ایک ہی بحری پلیٹ فارم سے چلانے کی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں نمایاں مقام حاصل کرلے گا۔

Leave a reply