سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا مزید 11 ہزار 300 روپے سستا

0
18
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا مزید 11 ہزار 300 روپے سستا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی اونس سونا 113 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 2 ڈالر 70 سینٹس سستی ہوکر 63 ڈالر 80 سینٹس پر آگئی۔

عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کم ہوکر 6 ہزار 859 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 231 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 880 روپے کی ہوگئی۔

Leave a reply