محسن گیلانی کا جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ، 12 برس سے ایک جن کے ساتھ ہونے کا انکشاف

0
23
محسن گیلانی کا جنات سے متعلق حیران کن دعویٰ، 12 برس سے ایک جن کے ساتھ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: سینئر پاکستانی اداکار سید محسن گیلانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جنات کے حوالے سے ایک غیر معمولی دعویٰ کیا ہے۔

محسن گیلانی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ایک جن گزشتہ تقریباً 10 سے 12 برس سے ان کے ساتھ موجود ہے، جس کا نام وہ ’’نجیب‘‘ بتاتے ہیں۔

اداکار نے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ جنات کا تعلق ان کے خاندان سے نسل در نسل چلا آ رہا ہے۔ ان کے بقول ان کے بزرگ اور والد دینی اور قرآنی تعلیم سے وابستہ تھے اور جن افراد کو قرآن کا علم حاصل ہو، ان کے ساتھ جنات کا تعلق قائم ہونے کا تصور پایا جاتا ہے۔

محسن گیلانی نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی جن کو براہِ راست نہیں دیکھا، تاہم ان کے مطابق جنات مختلف انداز میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں اور بعض اوقات اشیا چھپانے جیسی شرارتیں بھی کرتے ہیں۔

اداکار نے جنات سے متعلق عام تصورات کو بھی درست قرار نہیں دیا اور کہا کہ بہت سے لوگ جنات کے وجود پر یقین نہیں رکھتے، تاہم ان کے مطابق یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنات انسانوں سے خوف محسوس کرتے ہیں جبکہ میٹھی چیزیں انہیں پسند ہوتی ہیں۔

Leave a reply