
وفاقی حکومت نے ستمبر کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 03 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ تبدیلی موجودہ مہینے کے لیے نافذ العمل رہے گی۔









