راکھی ساونت کی عمرے کے بعد مکہ میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

0
0
راکھی ساونت کی عمرے کے بعد مکہ میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت ایک مرتبہ پھر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنی عبادات اور دیگر لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد راکھی ساونت کی مکہ مکرمہ میں جائے نمازیں تقسیم کرنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو جائے نمازیں خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور نیپال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھی دعا کی ہے۔

راکھی ساونت کے مطابق وہ 100 سے زائد جائے نمازیں لوگوں میں تقسیم کر رہی ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور اس اقدام کو سراہا۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔

Leave a reply