پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

0
28
پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ میں منعقدہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کو سمجھنے، ان سے فائدہ اٹھانے اور اپنی استعداد بہتر بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے چھ ماہ سے بھی کم مدت میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کرلیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے کو ایک منظم اور واضح قانونی ماحول فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئے نظام کی تیاری اور اسے فعال کرنے پر تقریباً دو لاکھ ڈالر لاگت آئی، جبکہ مختص بجٹ کا لگ بھگ 92 فیصد حصہ استعمال نہیں کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے واضح کیا کہ پاکستان کی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو سے متعلق حکمت عملی کا مقصد بڑی مقدار میں بٹ کوائن خریدنا نہیں، بلکہ ملک کو مستقبل کے مالیاتی نظام اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ہونے والی مالیاتی اور تکنیکی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسی اور ریگولیٹری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

Leave a reply