عامر خان نوجوان کردار کے لیے وزن کم کرنے میں مصروف

0
4
عامر خان نوجوان کردار کے لیے وزن کم کرنے میں مصروف

بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم کے کردار کے لیے جسمانی تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہدایت کار آشوتوش گواریکر کے ساتھ ایک نئی اسپورٹس فلم میں نظر آئیں گے، جس کا عارضی عنوان ’للکار‘ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی 1952 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے پس منظر میں بنائے جانے کا امکان ہے۔ عامر خان فلم میں نوجوان کردار ادا کریں گے، جس کے لیے وہ اپنا وزن کم کرنے اور ظاہری حلیے کو تبدیل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

61 سالہ عامر خان اس سے قبل بھی مختلف فلمی کرداروں کے تقاضوں کے مطابق اپنے وزن میں نمایاں کمی اور اضافہ کر چکے ہیں۔ ’لگان‘ کے بعد ان کی ایک اور اسپورٹس فلم میں واپسی کو مداحوں کی جانب سے خاص دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply