عمران خان کی اسپتال منتقلی پر حکومت کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے درخواست واپس کردی

0
14
عمران خان کی اسپتال منتقلی پر حکومت کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے درخواست واپس کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف حکومت کی دائر کردہ نظرثانی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق درخواست پر اعتراض پیپر بکس مکمل نہ ہونے کے باعث لگایا گیا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے درخواست دوبارہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Leave a reply