سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق

0
11
سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب سونے کی ایک کان اچانک بیٹھنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا، جہاں کان بیٹھنے کے بعد بڑی تعداد میں افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارکن لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرین کو نکالنے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مقامی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ کان کے انتظام اور آپریشن سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریسکیو کارروائی آگے بڑھنے کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ہمسایہ ملک کیمرون نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

Leave a reply