آسٹریلیا کی سرزمین پر بنگلہ دیش کا جھنڈا بلند، تاریخ ساز ٹیسٹ فتح

0
12
آسٹریلیا کی سرزمین پر بنگلہ دیش کا جھنڈا بلند، تاریخ ساز ٹیسٹ فتح

بنگلہ دیش نے ڈارون میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔ مہمان ٹیم نے 57 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور آسٹریلوی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح اپنے نام کی۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 284 رنز بنائے۔ کیمرون گرین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم بنگلہ دیشی بولرز نے دیگر آسٹریلوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے دوسری اننگز میں عمدہ اسپن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن محمود نے پورے میچ میں مجموعی طور پر آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل تنزید حسن نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرکے بنگلہ دیش کو مضبوط بنیاد فراہم کی تھی۔ یوں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف اس کی اپنی سرزمین پر تاریخی کامیابی حاصل کرکے کرکٹ کی تاریخ میں اہم باب رقم کردیا۔

Leave a reply