
پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر کرن اشفاق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام ویڈیو پر صارفین کے تبصروں کے دوران ان کے سابق شوہر اور اداکار عمران اشرف کا ذکر بھی سامنے آیا، جس پر کرن نے واضح ردِعمل دیا۔
کرن اشفاق نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک معروف لگژری برانڈ کے اسٹور کے باہر دکھائی دیں۔ ویڈیو پر بعض صارفین نے ان کے انداز اور طرزِ زندگی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے ان کی سابقہ ازدواجی زندگی کو بھی گفتگو کا حصہ بنا لیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شاید کرن نے عمران اشرف سے علیحدگی اس لیے اختیار کی کیونکہ وہ اپنی مرضی کی زندگی اور مہنگی چیزوں کے حوالے سے آزادی نہیں رکھتی تھیں۔ اس پر کرن نے جواب دیا کہ وہ اپنی پروفائل پر ایسے شخص کا نام نہیں چاہتیں جس سے اب ان کا کوئی تعلق نہیں۔
ایک اور صارف نے عمران اشرف کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی طلاق کی وجہ سے متعلق تبصرہ کیا تو کرن نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’قسم سے، یہی وجہ تھی۔‘‘
کرن اشفاق اور عمران اشرف نے 2022 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ کرن بعد ازاں اپنی زندگی میں آگے بڑھیں اور موجودہ شوہر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔
کرن کے حالیہ جوابات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد ہر شخص کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ کچھ صارفین اب بھی دونوں کی سابقہ ازدواجی زندگی کو موجودہ معاملات سے جوڑ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری یہ بحث اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ معروف شخصیات کی ذاتی زندگی سے متعلق معاملات آج بھی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔









