100 سالہ شخص محبت میں گرفتار

0
63

ہاٹ لائن نیوز : محبت تو کسی عمر میں بھی ہو سکتی ہے، سو سالہ ہیرولڈ ٹرینز اور چھیانوے سالہ جینی سوار محبت میں گرفتار، شادی کا بھی اعلان کر دیا، ایک انٹرویو کے دوران خاتون کا کہنا ہے کہ محبت کا تعلق صرف نوجوانوں کے لیے نہیں، اصل میں اس عمر میں سب کچھ مل جانے کا احساس بہت زبردست ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ‘مجھے لگتا تھا کہ دنیا کی سب سے عظیم ترین محبت رومیو جولیٹ کی ہے، مگر وہ صرف فکشن ہے، اور پھر میں نے فیصلہ کیا کہ محبت کی سب سے عظیم ترین داستان ہماری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘کیا سو سالہ اور چھیانوے سالہ افراد کبھی میرے اور جینی کی طرح ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے ہیں؟ جینی سوارلین دو بار بیوہ ہو چکی ہیں جبکہ ہیرولڈ ٹرینز کی اہلیہ شادی کے 70 سال بعد انتقال کرگئی ہیں۔

Leave a reply