واٹس ایپ میں مزید فیچرز کا اضافہ

0
47

ہاٹ لائن نیوز : بہت جلد صارفین واٹس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی کچھ نئے فیچرز کا استعمال کریں گے،یہ فیچرز میٹا اے۔ آئی پر مبنی ہوں گے جس کا عندیہ واٹس ایپ کے مختلف ورژنز سے ملتا ہے، میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک نئے اے۔ آئی شارٹ کٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ اے ۔آئی شارٹ کٹ واٹس ایپ پر موجود ہوگا جسے صارفین مختلف سوالات کے جواب جاننے اور مختلف موضوعات کی تفصیلات جاننے کے لیے استعمال کریں گے،اسی طرح میٹا کی طرف سے اے۔ آئی ٹیکنالوجی پر فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی کی گئی ہے،اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین اپنی تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو بدلنے کے ساتھ ساتھ تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو ملے گی، واٹس ایپ کی طرف سے ایپ کے اندر فوٹوز اور اسٹیکرز تیار کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply