سپیشل رپورٹ 9 مئی واقعہ۔کونسے سیاست دان جیل میں, کس پر کتنے مقدمات درج ہیں ابتک کی تمام ترصورتحال۔

0
20

Excusive Report, ,Suleman Awan..

سانحہ نو مئی کو ہونے والے ہنگاموں کو ایک سال مکمل
ہو گیانومئی دوہزار تئیس کو لاہور میں ہونےوالے ہنگاموں کے دوران متعدد حکومتی اور عسکری تنصیات کو نقصان ۔پہنچا پولیس اہلکار اور فسران زخمی بھی ہوئے

لاہور میں سانحہ نو مئی کے مختلف 14 مقدمات درج کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا

متعدد ملزمان رہنما گرفتاری کے بعد تاحال جیلوں میں بند ہیں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے خلاف چودہ مقدمات درج کیے سینٹر اعجاز چوہدری کے خلاف بھی چودہ مقدمات درج کیے گئے

عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر پنجاب کو مختلف گیارہ مقدمات میں ملوث کیا گیا ڈاکٹر یاسمین راشد کو تیرہ مقدمات خدیجہ شاہ کو تین مقدمات میں شامل کیا گیا
صنم جاوید کو چھے مقدمات ، اور روبینہ جمیل کو تین مقدمات میں ملوث کیا گیا

اسد عمر ، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمی خانم اور عظم خان ، شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی عبوری ضمانت پر ہیں جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں

کورکمانڈر ہاوس لاہور میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ان ہنگاموں کے دوران کورکمانڈر ہاؤس سمیت کم و بیش23 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا

ہنگاموں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے باعثتقریبا 6سو کروڑ روپے کا معاشی نقصان بھی ہوانومئی بیس سو تئیس کو ہونے والے اِن ہنگاموں میں ملوث تیس سے زائد افراد ابھی تک جیلوں میں ہیں نو مئی کے تین سو سے زائد ملزمان ضمانتیں منظور ہونے پر رہا ہو چکے ہیں

ایک سال گزرنے کے بعد بھی سانحہ نو مئی کے متعدد مقدمات کا چالان تاحال عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا تاحال انسداد دہشت گردی عدالت میں باقاعدہ ٹرائل بھی شروع نہ ہو سکا سانحہ نو مئی کے متعدد مقدمات میں ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد نہ ہو سکی۔

Leave a reply