ستر سالہ چینی شہری انٹرنیٹ پر وائرل

0
61

ہاٹ لائن نیوز : چین سے تعلق رکھنے والے فٹنس کے شوقین ایک عمر رسیدہ شخص اپنی بہترین جسمانی ساخت کے سبب انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ۔
میڈیا رپورٹس کی روشنی میں 70 سالہ ژو ہیپنگ چین کے شہر چونگ کنگ سے تعلق رکھنے والے شہری ہیں اور اپنے قابل رشک جسم کی بنا پر سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
انہوں نے 1979 میں باڈی بلڈنگ شروع کی ، انہوں نے ایک میگزین میں دوڑنے کے فوائد کے بارے میں پڑھا تھا اور وہ تب سے چونگ کنگ کے قریب گیلی پہاڑ پر دوڑ لگاتے رہے ہیں۔
دوڑ کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے جسم کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے کئی دوسری مشقیں بھی جاری رکھیں جس میں پش اپس، ہینڈ اسٹینڈز اور پول کلائمبنگ شامل ہیں۔

Leave a reply