ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر عدالت میں سماعت

0
60

ہاٹ لائن نیوز : دہشت گردی کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین کو چالان کی نامکمل نقول فراہم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پراسیکیوشن جنرل کو دوبارہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی درخواست نمٹا دی ۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر ایک شخص یہ کہتا ہے کہ اسے ریکارڈ فراہم کیا جائے تو آپ کیوں فراہم نہیں کر رہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم انہیں دوبارہ ریکارڈ دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم ان کو پہلے بھی ریکارڈ دے چکے ہیں، یہ بھی تو پتہ چلنا چاہیے کہ یہ اصل میں کیا استدعا کر رہے ہیں؟ درخواست گزار نے اے۔ ٹی۔ سی میں جو درخواست دائر کی ہے وہ لاہور ہائیکورٹ کی درخواست سے مختلف ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ نامکمل چالان کی نقول فراہم کی گئیں ہیں جو بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے،متعلق دستاویزات فراہم کرنے کی ٹرائل کورٹ کو درخواست دی جو کہ مسترد کردی گی ہے،جو چالان کی کاپیاں ہمیں فراہم کی گئیں ہیں وہ صاف نہیں ہیں، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ چالان کی مکمل کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply