بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

0
70

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جب کہ ہندوستانی ٹیم ایک ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ کینگروز نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں کیویز کے خلاف 172 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور اس کے کل پوائنٹس 78 ہو گئے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن بھی مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

Leave a reply