
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ نماز کی باقاعدگی نے انہیں ذہنی سکون، اطمینان اور زندگی کے معاملات میں توازن پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اپنی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی مصروف دنیا میں کام کا دباؤ اور مسلسل آگے بڑھنے کی خواہش بعض اوقات ذہنی پریشانی کا سبب بن جاتی ہے۔
ہمایوں سعید کے مطابق، نماز کی پابندی اپنانے کے بعد ان کے اندازِ فکر میں تبدیلی آئی ہے۔ اب وہ مختلف معاملات کو زیادہ تحمل سے دیکھتے ہیں اور کام میں تاخیر ہونے پر غیر ضروری طور پر پریشان ہونیکے بجائے صبرکوترجیح دیتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے وہ بعض کام جلد از جلد مکمل کرنے کے خواہش مند رہتے تھے، تاہم اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ہر کام کے لیے مناسب وقت ضروری ہے۔ اگر کوئی کام ایک دن میں مکمل نہ ہوسکے تو اسے اگلے دن بھی کیا جاسکتا ہے۔
ہمایوں سعید کیمطابق، اس سوچ کو پنانا فوری طور پر آسان نہیں ہوتا، لیکن نماز نے انکواپنی ترجیحات بہتر اندازمیں سمجھنے میں مدددی ہے۔ اب وہ دوسروں سے آگے نکلنے کی فکر کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینے اور زندگی کو زیادہ اطمینان کے ساتھ گزارنے کو اہمیت دیتے ہیں۔









