عثمان خواجہ کو بلے سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑگیا

0
44

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو اپنے بلے سے فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاختہ کا اسٹیکر ہٹانا پڑا، یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا۔

عثمان خواجہ نے نئے بلے کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بلے لے کر آئے جس میں سے عثمان خواجہ نے ایک کا انتخاب کیا اور اس طرح فاختہ کا پابندی والا لوگو ہٹانا پڑا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عثمان خواجہ کی پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں لوگو لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔

Leave a reply