گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں

0
262
گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے شہری اب گھر بیٹھے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق شہری گھر بیٹھے ہیلپ لائن پر رابطہ کرے گااور نمائندہ گھر پہنچ جائے گا۔

ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کے بعد ایکسائز کا نمائندہ گھر پہنچ جائے گا اور 24 گھنٹے کے اندر رابطہ کرکے گاڑی کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے گا۔

شہری کی بائیو میٹرک اور چالان کی رقم بھی فوری طور پر آن لائن ادا کی جائے گی۔ چند منٹوں میں شہری کو اس کی گاڑی اور موٹر سائیکل کا رجسٹرڈ نمبر گھر پر مل جائے گا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق پہلے مرحلے میں بارہ موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی سروس کے لیے مختص کی جائے گی۔

Leave a reply