کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں

0
111

ہاٹ لائن نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انٹرنیشنل کرکٹ کے قوانین میں اہم اور بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں اوورز کے دوران اسٹاپ واچ کا استعمال کیا جائے گا۔

میچ میں تین بار اوورز کے درمیان ساٹھ سیکنڈ سے زیادہ وقت لینے پر پانچ رنز کی پنیلٹی لگائی جائے گی ۔

آئی سی سی کے مطابق پچ یا آؤٹ فیلڈ کو پانچ سال کے عرصے میں پانچ یا چھ ڈیمیرٹ پوائنٹس ملنے پر گراؤنڈ کی بین الاقوامی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

مینز اور ویمنز آفیشل کی میچ فیس برابر کردی گئی، ویمنز کرکٹ میچ میں آفیشل کو بھی مینز کرکٹ کے برابر میچ فیس ملے گی۔

Leave a reply