گوگل نےاہم سروس بندکرنےکااعلان کردیا

0
82

کیلیفورنیا: (ہاٹ لائن نیوز) ٹیکنالوجی کی کمپنی گوگل کی جانب سے 2024 میں پوڈکاسٹ سروس بند کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔آئندہ سال کی ابتداء سے ہی صارفین یوٹیوب میوزک میں پوڈکاسٹ سن سکیں گے۔

رواں برس اپریل میں گوگل کی طرف سے امریکی صارفین کیلئے یوٹیوب میوزک میں ممبر شپ کے بغیر پوڈکاسٹ سننے کی سہولت فراہم کر دی گئی تھی۔ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے صارفین آف لائن بھی پوڈکاسٹ سن سکتے ہیں۔

یوٹیوب کی طرف سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے آخر تک عالمی سطح پر بھی یوٹیوب میوزک میں پوڈکاسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔
2018ء میں اینڈرائیڈ پر لانچ ہونے والی پوڈکاسٹ ایپ نے صارفین کو مفت پوڈکاسٹ کی لائبریری فراہم کی ہے۔جبکہ 2020 میں گوگل کی جانب سے ایپ کو نئی شکل دی گئی اور آئی او ایس پر لانچ کیا گیا۔ اس وقت یہ سروس ونڈوز ، میک او ایس اور ویب پر بھی دستیاب ہو چکی ہے۔

Leave a reply