گلے کی خراش کا مؤثر علاج

0
82

گلے کی خراش اور درد سے نجات کے لیے ہلدی کا استعمال یقینی بنائیں ۔

ایک گلاس پانی میں ایک بڑا چمچ ہلدی کا ملا کر اس پانی کو پانچ منٹ تک ابال لیں ، اس پانی سے دن میں تین بار غرارے کریں۔

1 چمچ ہلدی، 1 چمچ شہد اور 1 چمچ کالی مرچ مکس کرکے اس مکسچر کو دن میں 3 مرتبہ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔

سونے سے قبل دودھ میں ہلدی مکس کرکے پینے سے گلے کو سکون ملتا ہے۔ اس مقصد کے لیے گائے کا دودھ انتہائی بہترین رہتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ اپنے گلے کو نرم رکھنے کیلیے صحت بخش مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ فضائی آلودگی سمیت ایسی چیزوں سے بچنے کی کوشش کریں جو گلے میں درد کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں ۔

Leave a reply