گاڑی پرفائرنگ : 2 بھائیوں سمیت 3 افرادجاں بحق

0
159
گاڑی پرفائرنگ : 2 بھائیوں سمیت 3 افرادجاں بحق

ہاٹ لائن نیوز: خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جانبحق ہوگئے۔

پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اورایک چچاشامل ہیں۔

مقامی ذرائع کیمطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Leave a reply