کویت کےنئےامیرکون ؟

0
135

ہاٹ لائن نیوز : کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقرر کر دیا ہے۔

نئے امیر کی تقرری کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔کویت کے سرکاری میڈیا نے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

کویتی کابینہ کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں 40 روزہ سوگ اور 3 دن کے لیے تمام سرکاری ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply