کوڈنگ اور اے آئی ٹولز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی مزید طاقتور ہونے جا رہا ہے

0
2
کوڈنگ اور اے آئی ٹولز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی مزید طاقتور ہونے جا رہا ہے

رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی اپنے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو ایک زیادہ جامع اور کثیر المقاصد پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صارفین کو ایک ہی جگہ پر مختلف اے آئی سہولیات فراہم کرنا اور کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس نئی حکمت عملی کے تحت چیٹ جی پی ٹی میں کوڈنگ ٹولز، اے آئی ایجنٹس اور دیگر جدید فیچرز کو مزید وسعت دی جائے گی۔ کمپنی اپنے کاروباری صارفین کی تعداد بڑھانے اور اے آئی شعبے میں مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اضافی وسائل مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس منصوبے کے نتیجے میں اوپن اے آئی کی کوڈنگ سروس “کوڈیکس” کو بھی مزید وسائل اور توجہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی چیٹ جی پی ٹی کے انٹرفیس میں نئی تجاویز، شارٹ کٹس اور فیچرز شامل کیے جا سکتے ہیں تاکہ صارفین کو مختلف اے آئی ٹولز تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان نئی سہولیات کے ذریعے صارفین کو کوڈنگ، تصویر سازی اور دیگر تھرڈ پارٹی سروسز کے استعمال کی جانب راغب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Leave a reply