کون سی اشیاءافغانستان بھیجنے پر پابندی

1
109

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212 اشیا کی افغانستان منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جن میں ٹائر، چائے کی پتی، کاسمیٹکس، ریفریجریٹر ،بادام، تازہ پھل، فریج وغیرہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان سے افغانستان جانے والی دو سو بارہ اشیاء پر پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ایس آر او جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت سامان افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ممنوعہ اشیاء میں سترہ قسم کے کپڑے شامل ہیں ، جنہیں افغانستان نہیں لے جایا جا سکتا جب کہ ہر قسم کے ٹائر اور 3 قسم کی چائے کی پتی پر بھی پابندی ہوگی۔

ہر قسم کے کاسمیٹکس اور بیت الخلاء میں استعمال ہونے والی درجنوں اشیاء پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جب کہ بادام، تازہ پھل، فریج، جوسر ، مکسر بلینڈر ،ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، افغانستان نہیں لے جا سکیں گے۔

پابندی کا اطلاق بندرگاہوں پر پڑے سامان اور بین الاقوامی امداد کے ذریعے آنے والے سامان پر نہیں ہوگا۔

1 comment

Leave a reply