
ہاٹ لائن نیوز : تھانہ نوحصار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کھمبوں سے ہائی وولٹیج کی تاریں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ،ڈاکووں سے سے ہزاروں میٹر لمبی تاریں پرآمد کر لی گئیں جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان صوبے کے مختلف علاقوں میں کھمبوں سے بجلی کی تاریں چوری کرتے ہیں ، اس 15 رکنی گروہ کے سرغنہ فاروق لانگو سمیت دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ چار ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔









