
کرتار پور راہداری غیر معینہ مدت تک بند
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا ہے، شکرگڑھ انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں ملی اور کسان اتحاد کی طرف سے آنے والے قافلے کو بھی روک دیا گیا ہے،
آج صبح تقریباً پانچ سو زائرین نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی، ان میں سے سو کے قریب پہلے ہی کوریڈور پر پہنچ چکے تھے لیکن انہیں راہداری بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور ان کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا تھا، آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر چوبیس بھارتی حملوں کے نتیجے میں چھبیس پاکستانی شہید اور چھیالیس زخمی ہوئے ہیں۔









