
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اور سندھ کی سرحد پر واقع شہر صادق آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد کراچی کے 5 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔ ان نوجوانوں کو سستے جانور خریدنے کا لالچ دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر سستے جانوروں کا اشتہار دیکھا تو لالچ میں آگئے اور سستے جانور خریدنے صادق آباد پہنچ گئے۔
ان نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے تاوان کی وصولی کے لیے یرغمال بنایا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔









